بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ذاتی معاملات وکیل دیکھ رہا ہے، میرا فوکس کھیل پر ہے: بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہناہے کہ ذاتی معاملات وکیل دیکھ رہا ہے، میرا فوکس کھیل پر ہے۔

دورہ جنوبی افریقا سے قبل ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ دورہ جنوبی افریقہ بڑا اہم ہے، آج کیمپ شروع ہو رہا ہے، جیت کے تسلسل کو قائم رکھنے کی کوشش کریں گے۔

 سیشن کورٹ کے ہراسانی و بلیک میلنگ کیس میں ایف آئی اے کو اُن کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وکلاء معاملے کو دیکھ رہے ہیں، میرا فوکس کھیل پر ہے۔

لاہور(نمائندہ جنگ)سیشن کورٹ عدالت نے ہراسانی…

کرکٹرز بابر اعظم نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ میں آگے بڑھ کر خود فیصلے نہیں کرتا، میری سلیکشن پر اختلافات کی باتیں ہو رہی ہے، ناموں پر بحث ہوتی ہے جو ہونی چاہیے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر سنگین الزامات عائد کرنے والی خاتون حامزہ مختار پر لاہور میں مبینہ طور پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تاہم میں وہ محفوظ رہیں۔

بابراعظم نے کہا کہ ون ڈے میچز ہمارے لیے اہم ہیں، کیمپ میں بھی انٹرا اسکواڈ میچز رکھے ہیں، زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہے نئے کھلاڑیوں کے لیے بہت اچھا موقع ہے، کپتانی کرتے ہوئے بہت سیکھا اور آگے بھی سیکھوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میری سلیکشن پر اختلافات کی باتیں ہورہی ہے، ناموں پر بحث ہو تی ہے جو ہونی چاہیے، صحت مندانہ بحث ہوتی ہے میں اب بھی کہوں گا کہ میٹنگ کی باتیں باہر نہیں آنی چاہیے۔

کپتان نے کہا کہ شرجیل خان کی فٹنس اچھی نہیں لیکن فارم اچھی ہے، میں فیصلے کرکٹ ٹیم کے لیے لیتا ہوں، انفرادی طور پر کسی کے لیے فیصلے نہیں کرتا، یہ تاثر غلط ہے کہ میں آگے بڑھ کر خود فیصلے نہیں کرتا۔

پاکستان سُپر لیگ میں شائقین کرکٹ میچ میں کرکٹ کے…

کرکٹر بابر اعظم نے کہا کہ جنوبی افریقا میں اچھی کرکٹ کھیلیں گے، جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کو ہرایا ہوا ہے لیکن آسان نہیں لیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.