کراچی میں دیہی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر نادرا ریجنل ہیڈ آفس میں خواتین کے لیے کھلی کچہری میں رجسٹریشن سے متعلق مسائل کو سنا گیا۔
کھلی کچہری میں نادرا ریجنل ہیڈ آفس کراچی کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر (ر) خالد لطیف نے تقریب میں شرکت کی۔ خواتین کو درپیش رجسٹریشن سے متعلق مسائل کو سنا گیا اور مسائل کا حل بتایا گیا۔
ڈی جی نادرا نے خواتین کے مسائل کو سنا اور شناختی کارڈز اجرا میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے فوری احکامات بھی دیے۔
ڈی جی نادرا خالد لطیف کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کا مقصد سائلین کے مسائل کو فوری حل کرنا ہے اور اہم پہلو پر بھی نظر رکھنا ہے کہ کہیں ان شکایات میں عملے کی کوتاہی تو نہیں۔
کھلی کچہری میں زیادہ تر تاخیر سے رجسٹریشن کروانےکے کیس سامنے آئے ہیں۔
Comments are closed.