فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کہا ہے کہ دیر سے گوشوارے داخل کرنے والے سرچارج ادائیگی کرکے ایکٹو ٹیکس پئیرز لسٹ میں آسکتے ہیں۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ٹیکس سال 2020 کی ایکٹیوٹیکس پئیرلسٹ یکم مارچ 2021 کو جاری کردی۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ اپ ڈیٹ لسٹ ایف بی آر کی ویب سائٹ پر دیکھی جاسکتی ہے، 28 فروری تک انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنیوالوں کی تعداد 26 لاکھ 23 ہزار تھی۔
اس میں کہا گیا کہ پچھلے سال 28 فروری تک انکم ٹیکس گوشوارے داخل کروانے والوں کی تعداد 24 لاکھ 30 ہزار تھی۔
Comments are closed.