بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دہلی دھماکا: نشانہ اسرائیلی سفارتخانہ تھا، اسرائیل کا ردِعمل

بھارت میں اسرائیلی سفیر رون مالکا نے کہا ہے کہ اب تک ہمارا غالب گمان یہی ہے کہ یہ ایک دہشت گردانہ حملہ ہے جس نے اسرائیلی سفارت خانے کو نشانہ بنایا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اسرائیلی سفیر نے کہا ہے کہ دھماکے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہے اور شواہد اکٹھا کر رہے ہیں تاہم گمان یہی ہے کہ اسرائیلی سفارت خانے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کل جب یہ دہشت گرد حملہ کیا گیا تھا، ہم نے اسرائیل اور ہندوستان کے مابین سفارتی تعلقات کے مکمل قیام کی 29 ویں سالگرہ منائی تھی۔ لہذا یہ اتفاق نہیں ہوسکتا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت میں اسرائیل کے سفارت خانے کے قریب دھماکہ ہوا تھا۔ ابھی تک اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام روڈ پر واقع سفارت خانے کے اطراف میں کھڑی متعدد گاڑیوں کا نقصان ہوا تھا۔

The post دہلی دھماکا: نشانہ اسرائیلی سفارتخانہ تھا، اسرائیل کا ردِعمل appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.