پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ دہشت گرد پاکستان کو معاشی ترقی سے روکنا چاہتے ہیں۔
لاہور سے جاری بیان میں مریم نواز نے چلاس میں بس پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور متاثرہ خاندانوں سے افسوس کا اظہار کیا۔
ن لیگی چیف آرگنائزر نے پاک فوج کے 2 شہید جوانوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ہر پاکستانی دہشتگردی ختم کرنے میں سیکیورٹی فورسز کا سپاہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگرد پاکستان کو معاشی ترقی کرنے سے روکنا چاہتے ہیں، خوف، وحشت اور دہشت سے پاکستان کو ترقی کرنے سے روکا نہیں جاسکتا۔
مریم نواز نے حادثے کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کےلیے دعا بھی کروائی۔
Comments are closed.