جمعہ21؍جمادی الاول 1444ھ 16؍دسمبر 2022ء

دہشت گرد تنظیموں کے خاتمے کیلئے عالمی برادری کا عزم ضروری ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی اور افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیموں کے خاتمے کے لیے عالمی برادری کا عزم ضروری ہے۔

نیویارک میں سانحہ اے پی ایس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آرمی پبلک اسکول پر حملے میں 132 بچے، 8 اساتذہ اور اسٹاف کے ارکان شہید ہوئے۔ 

بلاول بھٹو نے کہا کہ حملے کی ذمہ داری نام نہاد ٹی ٹی پی نے قبول کی تھی۔ ٹی ٹی پی کو سلامتی کونسل اور دیگر بہت سے رکن ممالک نے دہشتگرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔ ٹی ٹی پی اور دیگر تنظیموں کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی آپریشنز کیے گئے۔ 

انہوں نے کہا کہ آپریشن کامیاب ہوئے اور پاکستان کی سرزمین دہشت گردوں سے پاک کی گئی۔ بدقسمتی سے ٹی ٹی پی نے سرحد پار محفوظ پناہ گاہیں تلاش کرلیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.