وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان اور ترکیہ متحد ہیں۔ سی پیک سے خطے میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔
ترکیہ میں صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔ عالمی سطح پر قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں اضافے سے ترقی پذیر ممالک زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
وزیراعظم کہا کہ صدر طیب اردوان کی پرجوش میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو جانی اور مالی نقصان ہوا۔ ہم چین کے ساتھ مل کر سی پیک پر آگے بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقعے موجود ہیں۔
Comments are closed.