انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف افغان حکومت سے تعاون حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ افغانستان سے کہا جائے گا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والے لوگوں کے خلاف کارروائی کرے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی قیادت افغان سیاسی قیادت سے، عسکری قیادت افغان عسکری قیادت سے اور مذہبی رہنما افغان مذہبی رہنماؤں سے بات کریں گے، ایپکس کمیٹی نے آگے کی سمت طے کر لی ہے۔
آئی جی کے پی کے نے کہا کہ بھتے کی کالز افغانی واٹس ایپ نمبروں سے آتی ہیں۔
Comments are closed.