قومی ادارہ برائے انسداد دہشت گردی (نیکٹا) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دہشت گردی اور نفرت انگیز مواد پھیلانے والے 19 ہزار 727 سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دیئے گئے ہیں۔
نیکٹا کے مطابق یہ تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس فیس بک، ٹویٹر اور گوگل کی جانب سے بند کیئے گئے ہیں۔
نیکٹاکا کہنا ہے کہ ان بلاک کیئے گئے اکاؤنٹس میں سے 9 ہزار 633 پیجز مذہبی منافرت پھیلا رہے تھے۔
نیکٹا کے مطابق 10 ہزار 94 سوشل میڈیا اکاؤنٹس دہشت گردی کو فروغ دے رہے تھے۔
نیکٹا کا کہنا ہے کہ دہشت گردی سے متعلق مواد پھیلانے والی 5 ویب سائٹس بھی بلاک کی گئی ہیں۔
نیکٹا کا مزید کہنا ہے کہ سماجی رابطے کے اداروں نے یہ اکاؤنٹس پی ٹی اے کی درخواست پر بند کیئےہیں۔
نیکٹا نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان نے 2020 ء میں 24 ہزار 38 شکایات سماجی رابطے کے اداروں کو درج کرائی تھیں۔
Comments are closed.