شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہی افضل خان شہید کی نماز جنازہ بدرگاہ مردان جبکہ سپاہی عمران اللّٰہ شہید کی نماز جنازہ سرائے سر باجوڑ میں ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران سمیت شہداء کے لواحقین نے شرکت کی، شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج تمام اندرونی اور بیرونی خطرات کے خلاف دفاع وطن یقینی بنانے کےلیے پُرعزم ہے۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ مسلح افواج اپنی بھرپور طاقت سے امن کو خراب کرنے والے عناصر کی کوششوں کو ناکام بنائے گی۔
Comments are closed.