لاہور سمیت وسطی پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند چھا گئی جس کے باعث موٹرویز کو کئی مقامات پر بند کر دیا گیا۔
ترجمان ہائی وے پٹرولنگ پولیس کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے کو بند کر دیا گیا ہے۔
موٹروے ایم ٹو لاہور سے خانقاں ڈوگراں اور ایم تھری لاہور سے سمندری تک بند کی گئی ہے۔
موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے روڈ یوزرز کی حفاظت کے لیے بند کی گئی ہے، قومی شاہراہ پر بھی ان علاقوں میں حد نگاہ 30میٹر ہے۔
روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر یں۔
Comments are closed.