بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دو کمروں میں ایک A.C کیسے لگایا؟

بھارت کے ممبئی میں ایک ہوٹل کی انتظامیہ نے اسپلٹ اے سی کو دو کمروں کے درمیان لگادیا ۔

مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر مذکورہ کمرے میں ٹھہرنے والے انوراگ ورما نامی ایک ٹوئٹر صارف نے تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ 2011 میں وہ اس کمرے میں رُکے تھے، تو مینجر نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ کمرے میں ’اسپلٹ اے سی‘ موجود ہے۔

انہوں نے کیپشن میں مزید لکھا کہ واقعی اس کمرے میں اسپلٹ اے سی موجود تھا جو دو کمروں میں برابر تقسیم کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد بیک وقت دونوں کمروں کو ٹھنڈک پہنچانا تھا۔

انوراگ کے مطابق اے سی کا اگلا حصہ جو دوسرے کمرے میں تھا اس میں دو شخص ٹھہرے ہوئے تھے جو صبح 4 بجے تک پارٹی کرتے اور زور و شور سے گانے بجاتے تھے۔

انوراگ نے مزید بتایا کہ ہم اپنی مرضی سے مذکورہ اے سی کا درجہ حرارت نہ تبدیل کرسکتے تھے اور نہ ہی اسے بند کر سکتے تھے کیونکہ ہوٹل انتظامیہ نے اس کا درجہ حرارت کسی بھی طرح کی لڑائی جھگڑے سے بچنے کے لیے 24 پر سیٹ کیا ہوا تھا۔

ان کے ٹوئٹ نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرانی میں مبتلا کردیا جبکہ سیکڑوں صارفین نے کمنٹس میں ہنسنے والے ایموجی سے ری ایکشن دیا جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ افسوس کہ آپ اس مینیجر پر غصہ بھی نہیں کرسکتے تھے کیونکہ اس نے اپنا وعدہ نبھایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.