بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دو چہروں کے ساتھ پیدا ہونے والا بچہ 18 سال کا ہوگیا

امریکا کی ریاست میسوری میں دو چہروں کے ساتھ پیدا ہونے والے بچے نے اپنی 18 ویں سالگرہ منائی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹریس جانسن نامی نوجوان ایک غیر معمولی بیماری کے ساتھ پیدا ہوا جس کے باعث اس کے دھڑ کے اوپر دو چہرے نظر آتے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹریس جانسن کی پیدائش کے بعد سے کئی مواقع پر ڈاکٹرز نے اس کے جلد فوت ہونے کا امکان ظاہر کیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق یہ بیماری (Sonic the Hedgehog’ SHH) جین کے باعث ہوتی ہے۔

ٹریس جانسن کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کی زندگی علاج سے کافی حد تک بہتر ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.