مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ دو عالمی طاقتوں کو شکست دینے کا اعزاز افغان عوام کو جاتا ہے۔
لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں سینیٹر ساجد میر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں نائن الیون سے پہلے والا منظرنامہ بنتا دکھائی دے رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ امریکا شکست کا داغ سجائے افغانستان سے رخصت ہو رہا ہے۔
سینیٹر پروفیسر ساجد میر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو افغانستان میں متوقع کشیدگی کے دوران غیرجانب دار رہنا ہوگا۔
Comments are closed.