وال اسٹریٹ جرنل کے دو سابق صحافیوں نے گوگل سے جھوٹ بولنے پر بھارتی بزنس میں گورو کمار سریواستو کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔
سریواستو، مبینہ طور پر گوگل کو ایک ایسی اسٹوری ہٹانے کو کہا جس میں اسے دھوکے باز کے طور پر بے نقاب کیا گیا تھا۔
اسٹوری کے مطابق سریواستو نے سی آئی اے کا نام استعمال کرتے ہوئے تیل کے ڈچ بزنس مین کو دھوکہ دیا تھا۔
پلٹرز انعام یافتہ بریڈلی ہوپ اور پلٹرز کےلیے نامزد ٹام رائٹ نے تحقیقاتی رپورٹ اپنی ویب سائٹ پر پراجیکٹ بریزن۔ وہیل ہنٹنگ شائع کی تھی۔
سریواستو نے گوگل سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ ویب سائٹ نے بلاگ سائٹ سے چرایا ہوا مواد شائع کیا ہے۔
صحافیوں کے مطابق سریواستو نے گوگل کی کاپی رائٹ پالیسی کا سہارا لیتے ہوئے جعلی طریقہ استعمال کیا۔
گوگل کو قائل کرنے کے لیے اسٹوری کو بلاگ سائٹ پر لگوا کر اسے گزشتہ تاریخ میں شائع شدہ دکھایا گیا
تحقیقاتی رپورٹس شائع کرنے والی ویب سائٹ کے مطابق قانونی کارروائی کرکے اسٹوری کو دوبارہ سرچ انجن پر دستیابی کو یقینی بنائیں گے۔
گورو کمار سریواستو نے رابطہ کئے جانے کے باوجود جواب نہیں دیا۔
Comments are closed.