
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کا کہنا ہے کہ 3 سال سےسینیٹ کا ممبر ہوں، دوسری جماعتوں کے لوگوں نے بھی مجھے ووٹ دیئے۔
مرزا محمد آفریدی نے مزار اقبال پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے انتخابی اصلاحات کے لیے کمیٹی بنادی ہے، اپوزیشن اور حکومت کو ساتھ لے کر سینیٹ کا ایوان چلائیں گے۔
اس دوران صحافی کی جانب سے مرزا محمد آفریدی سے سوال پوچھا گیا کہ کن لوگوں نے ووٹ دیئے ان کے نام بتا دیں، جس پر ڈپٹی چئیرمین مرزا آفریدی سوال کا جواب دیئے بغیر واپس چلے گئے۔
Comments are closed.