وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ جو دوسروں کو چور کہہ رہا تھا وہ خود چور ثابت ہوگیا۔
پشاور میں اجتماع سے خطاب میں امیر مقام نے کہا کہ ڈیلی میل نے ثابت کر دیا کہ شہباز شریف پر کرپشن کا کوئی کیس نہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو دوسروں کو چور کہہ رہا تھا وہ خود چور ثابت ہوا ہے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نے مزید کہا کہ عمران خان کا کام یہ ہی تھا کہ وہ سیاسی جماعتوں کے اوپر جھوٹے مقدمات بنائے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران کی وجہ سے ملکی معیشت کو بہت بڑا نقصان ہوا، بی آر ٹی اور بلین سونامی ٹری منصوبے میں کرپشن کی گئی ہے۔
Comments are closed.