بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دوست سے شادی کیلئے شوہر اور بچوں کو زہر دینے والی مصری عورت کو سزائے موت

مصر میں اپنے دوست سے شادی کی غرض سے اپنے 3 کمسن بچوں کو زہر دے کر مارنے والی 26 سالہ سنگدل ماں اور اس کے دوست کو موت کی سزا سنائی گئی ہے۔ 

چند ماہ قبل قاہرہ کے مقامی اسپتال نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ زہر خورانی کے شکار 4 افراد کو اسپتال لایا گیا، جن میں ایک شہری کومہ میں جبکہ تین بچے ابتدائی طبی امداد ملنے کے بعد چل بسے۔

حکام نے تحقیقات کی تو پتہ چلا کہ مصری عورت نے اپنے دوست سے شادی کی خاطر شوہر اور تینوں بچوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کےلیے جوس میں زہر ملایا تھا۔ 

بعدازاں عورت اور اس کے دوست سے پوچھ گچھ کی گئی تو دونوں نے ناجائز تعلقات کا اعتراف اور اقبال جرم کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.