دورہ سری لنکا کے لیے افغانستان کے 18 رکنی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔
بائیں ہاتھ کے بلے باز حشمت اللّٰہ شاہدی ون ڈے اسکواڈ کی قیادت کریں گے۔
افغانستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کینڈی میں کھیلی جائے گی۔
سری لنکا اور افغانستان کے ون ڈے میچز آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچز 25، 27 اور 30 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.