بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دورہ زمبابوے کیلئے ٹیسٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ، مزید 6 کھلاڑی مدعو

قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا تربیتی کیمپ 10 اپریل سے لاہور میں شروع ہوگا، 6 اضافی کھلاڑیوں کو بھی کیمپ میں بلایا گیا ہے۔

دورہ زمبابوے کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل 11 کھلاڑی کیمپ کا حصہ ہوں گے۔

ادھر قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے 6 اضافی کھلاڑیوں کو بھی مدعو کرلیا ہے۔

ان میں نسیم شاہ، روحیل نذیر، تاج ولی، عرفان اللّٰہ شاہ، وقاص مقصود اور ثمین گل شامل ہیں۔

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر (این ایچ پی سی) کے کوچز ثقلین مشتاق، مشتاق احمد، محمد یوسف اور عمر رشید کیمپ کی نگرانی کریں گے۔

تربیتی کیمپ 20 اپریل تک جاری رہے گا، قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل 11 کرکٹرز 21 اپریل کو ہرارے کے لیے روانہ ہوں گے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 29 اپریل سے کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 7 مئی سے شروع ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.