آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے 24 برس بعد ہونے والے دورۂ پاکستان کے لیے 16 رکنی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے اعلان کردہ اسکواڈ کے مطابق ایرون فنچ وائٹ بال فارمیٹ میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
اسکواڈ میں شین ایبٹ، آشٹن اگر، جیسن بحرنڈارف، الیکس کیری، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارنوس لابوشین اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
میچل مارش، بین میکڈرمٹ، کین رچرڈسن، اسٹیو اسمتھ، مارنوس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔
چیئر نیشنل سلیکشن پینل جارج بیلی نے کہا کہ ہم نے باصلاحیت اور ورسٹائل اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے ، ہم اگلے ورلڈ کپ کے لیے ون ڈے تشکیل دینے کے عمل سے گزر رہے ہیں۔
ڈیوڈ وارنر، گلین میکسویل، میچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ وائٹ بال اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔
وائٹ بال سیریز راولپنڈی میں کھیلی جائے گا، 29 مارچ، 31 مارچ اور 2 اپریل کو ون ڈے میچز ہوں گے، 5 اپریل کو واحد ٹی ٹوئنٹی کھیلا جائے گا۔
رواں ماہ پی سی بی نے آسٹریلیا کے دورے کے نئے شیڈول کا اعلان کیا تھا، دورہ اب کراچی کے بجائے پنڈی سے شروع ہوگا اور پنڈی ہی میں ختم ہوگا۔
آسٹریلوی ٹیم 4سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی، چاروں وائٹ بال میچز لاہور کی بجائے راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
کینگروز 5 اپریل کو راولپنڈی میں آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل کر وطن لوٹ جائینگے۔
دوسرا ٹیسٹ 12 سے 16 مارچ تک کراچی اور تیسرا 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔
مقامات میں تبدیلی یوم پاکستان کی ریہرسل اور لاجسٹک وسائل کو پیش نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔
دونوں بورڈز نے اتفاق کیا ہے کہ مہمان ٹیم بذریعہ چارٹرڈ پرواز اسلام آباد پہنچے گی، آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد انہیں ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔
Comments are closed.