قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی نے دورۂ جنوبی افریقا اور زمبابوے کیلئے کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان 10 مارچ تک کیے جانے کا پلان تیار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وائٹ بال اور ریڈ بال کرکٹ کیلئے ایک ساتھ ہی اسکواڈ کا اعلان کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، اسکواڈ 30 کھلاڑیوں پر مشتمل ہو سکتا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) قومی اسکواڈ کو ایک ساتھ چارٹر فلائٹ سے جنوبی افریقا لے جانا چاہ رہا ہے۔
قومی ٹیم نے جنوبی افریقا میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنا ہے جبکہ زمبابوے میں ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کو دورۂ جنوبی افریقا کیلئے 27 مارچ کو روانہ ہونا ہے۔
Comments are closed.