پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے الیکشن سے پہلے کے تمام قوانین کو توڑا ہے، سعید غنی آپ غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں، پہلے دوبارہ گنتی کرالیں، ہارا تو سعید غنی کو مبارکباد دوں گا، ہارپہناؤں گا۔
جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بلدیہ ٹاؤن میں آکر دیکھ لیں کہ پیپلز پارٹی نے حلقے میں کتنا کام کیا ہے،۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ 13 سال میں پیپلز پارٹی نے بلدیہ میں اتنا کام نہیں کروایا جتنا 13دنوں میں کروایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں بات ٹھیک ہوگی تو ضرور مانیں گے، آر او بھی جانب دار لگ رہےتھے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 13 سال میں بلدیہ میں کچھ نہیں کیا، پیپلز پارٹی نے کچھ وقت پہلے سڑکیں بنائیں، راشن بانٹے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بلدیہ کے بہت سے امیدواروں نے شکایات بھیجی تھیں، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے پیپلز پارٹی کو غیرقانونی کام کرنے سے نہیں روکا، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر جانب دار تھا۔
Comments are closed.