پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو دوبارہ حکومت ملی تو تیل اور بجلی کی قیمتیں کم کریں گے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک چلانا کوئی پرائیویٹ انڈسٹری چلانا نہیں ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی کے لیے توانائی کا سستا ہونا انتہائی اہم ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ آپ توانائی کی قیمتوں میں اضافے کو معاشی حکمت عملی سمجھتے ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.