بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دوا کیٹا مائن رکھنے کا الزام، شہری کو رہا کرنے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ نے دوائی کیٹامائن رکھنے کے الزام میں مقدمہ خارج کرتے ہوئے شہری محسن کو فوری طور پر جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ قاسم خان نے کیس کی سماعت کی۔

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس…

عدالتِ عالیہ نے حکم میں کہا کہ شہری چاہے تو اے این ایف، کسٹمز اور فرانزک حکام کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کر سکتا ہے، کیٹا مائن کو ممنوع ادویات میں شامل نہیں کیا گیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ قاسم خان نے کہا کہ کسٹمز حکام نے جگا گیری بنا رکھی ہے، ریاست اگر اپنے شہریوں سے ایسا کرنے لگ جائے تو آئین کہاں جائے گا؟

جھگڑے کے دوران دونوں بچے چیخ و پکار کرتے رہے۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے فریقین کو احاطہ عدالت سے باہر بھیج دیا۔

لاہور ئی کورٹ نے کہا کہ متعلقہ افسران کی وجہ سے درخواست گزار کو نقصان برداشت کرنا پڑا، انسدادِ منشیات فورس نے بھی کیٹا مائن سے متعلق حقائق چھپائے۔

چیف جسٹس قاسم خان نے مزید کہا کہ کسٹم حکام حقائق کو مسخ کر کے شہریوں کو ہراساں کر رہے ہیں، جب جرم ہی نہیں بنتا تو ایف آئی آر کیوں خارج کر دوں؟ ضمانت کے بعد بندہ کس لیئے دھکے کھاتا رہے؟

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.