دنیا کی معروف آن لائن کمپنی ایمیزون نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی کے چیف ایگزیکیٹیو آفیسر (سی ای او) جیف بیزوس رواں برس کے آخر تک اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔
جیف بیزوس 27سال قبل کمپنی کے قیام سے لے کر اب تک سی ای او کے عہدے پر فائز رہے۔
کہا جارہا ہے کہ ایمیزون کے بانی جیف بیزوس اب کمپنی کے میڈیا اور خلائی پروگراموں سے متعلق بعض اہم منصوبوں پر زیادہ توجہ دینا چاہتے ہیں اسی لیے اس عہدے سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
جیف بیزوس کی ملکیت اور اثاثوں کی مجموعی مالیت تقریباً 200 ارب ڈالر ہے اور فی الوقت وہ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔
Comments are closed.