ہنی پوٹ، ہنی آنٹس یا شہد جمع کرنے والی چیونٹی، ان متعدد اقسام کی چیونٹیوں میں شامل اسپشل ورکرز کہلاتی ہیں جن کا صرف یہ کام ہوتا ہے کہ وہ پھولوں اور جڑی بوٹیوں کے رس کو اپنے جسم میں اس وقت تک محفوظ کرکے رکھیں جب تک کہ وہ شہد نہ بن جائے۔
آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ براؤن سے سنہری رنگ میں محفوظ ہونے والا شہد صرف شہد کی مکھیاں ہی نہیں بناتیں بلکہ متعدد دیگر اقسام کے شہد جمع اور بنانے والی مکھیاں اس میں شامل ہوتی ہیں جن میں شہد کی بڑی مکھیاں یہاں تک کہ بھڑ بھونرا بھی شہد کی پیداوار میں اپنا حصہ ڈالتا ہے۔
لیکن ان میں جو سب سے غیرعمومی مکھی یا حشرات الارض پھولوں اور پتوں کے رس کو شہد میں تبدیل کرتے ہیں وہ ہنی پوٹ یا ہنی آنٹس ہیں۔
یہ چیونٹیوں کی کئی ایک اقسام سے تعلق رکھتی ہیں جن میں سب سے عام کیمپونوٹس انفلاٹس یا آسٹریلوی شہد تیار کرنے والی چیونٹیاں ہوتی ہیں، یہ شہد کا ذخیرہ اپنی کالونیز کے لیے اپنے جسم میں محفوظ رکھنے والے اسپشلائزڈ ورکرز کہلاتی ہیں تاکہ خوراک کی قلت کی صورت میں پوری کمیونٹی کی مدد کرسکیں۔
یہ اس خوراک یا محفوظ شہد کو اس وقت تک اپنے پیٹ میں رکھتی ہیں جب تک یہ حصہ پھٹنے کے قریب نہ پہنچ جائے، ایسے وقت میں یہ اپنے شہد کے چھتے سے لٹک جاتی ہیں جہاں بوقت ضرورت کمیونٹی اس کے شہد کا استعمال کرتی ہے۔
چیونٹیوں کی یہ اقسام زیادہ تر آسٹریلیا، امریکا، میکسیکو اور براعظم افریقہ کے خشک اور صحرائی علاقوں میں پائی جاتی ہیں۔
Comments are closed.