دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 لاکھ سے زائد کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 13 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 کروڑ 30 لاکھ 60 ہزار 565 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 28 لاکھ 87 ہزار 247 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 28 لاکھ 60 ہزار 228 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 99 ہزار 603 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 10 کروڑ 73 لاکھ 13 ہزار 90 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تاحال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 70 ہزار 260 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 15 لاکھ 60 ہزار 438 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکا میں 68 لاکھ 67 ہزار 957 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 8 ہزار 960 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 41 لاکھ 22 ہزار 221 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر آ گیا ہے جہاں اس جان لیوا وائرس سے 3 لاکھ 37 ہزار 364 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 31 لاکھ 6 ہزار 58 ہو گئی۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے تیسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 1 لاکھ 66 ہزار 208 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 1 کروڑ 28لاکھ 1 ہزار 785 مریض سامنے آ چکے ہیں۔
فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 97 ہزار 273 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 48 لاکھ 41 ہزار 308 رپورٹ ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 1 ہزار 106 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 45 لاکھ 97 ہزار 868 ہو چکی ہے۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 26 ہزار 882 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 43 لاکھ 64 ہزار 529 ہو چکی ہے۔
اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 11 ہزار 747 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 36 لاکھ 86 ہزار 707 ہزار ہو گئے۔
ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 32 ہزار 667 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 35 لاکھ 79 ہزار 185 ہو چکے ہیں۔
اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 75 ہزار 911 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 33 لاکھ 17 ہزار 948 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 77 ہزار 862 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 29 لاکھ 12 ہزار 636 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سعودی عرب اسی فہرست میں 42 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 711 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 94 ہزار 169 تک جا پہنچی ہے۔
1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 92 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 90 ہزار 341 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 4 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 102 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 2 ہزار 631 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 9 اعشاریہ 60 فیصد ہو گئی۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 26 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 188 ہو چکی ہے۔
24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 41 ہزار 699 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 5 لاکھ 35 ہزار 61 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 64 ہزار 373 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 769 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 6 لاکھ 20 ہزار 789 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
Comments are closed.