بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دنیا: کورونا وائرس سے اموات 40 لاکھ 45 ہزار سے زائد

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، کورونا کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 کروڑ 73 لاکھ 68 ہزار 63 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 40 لاکھ 45 ہزار 84 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 19 لاکھ 94 ہزار 233 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 78 ہزار 376 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 17 کروڑ 13 لاکھ 28 ہزار 746 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 22 ہزار 821 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 47 لاکھ 26 ہزار 111 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 48 لاکھ 68 ہزار 360 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 4 ہزار 340 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 92 لاکھ 34 ہزار 930 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 8 ہزار 72 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 8 لاکھ 37 ہزار 222 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 32 ہزار 949 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 90 لاکھ 69 ہزار 3 ہو گئی۔

سیکریٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب سارہ اسلم کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، عوام کورونا کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 11 ہزار 321 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 58 لاکھ 8 ہزار 383 رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 43 ہزار 2 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 57 لاکھ 83 ہزار 333 ہو چکی ہے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 50 ہزار 192 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 54 لاکھ 76 ہزار 294 ہو چکے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 28 ہزار 399 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 50 لاکھ 58 ہزار 893 ہو چکی ہے۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 98 ہزار 501 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 46 لاکھ 39 ہزار 98 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

کولمبیا میں کورونا وائرس 1 لاکھ 12 ہزار 298 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 44 لاکھ 92 ہزار 537 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اٹلی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 768 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 42 لاکھ 69 ہزار 885 ہو گئے۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 44 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 7 ہزار 963 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 83 تک جا پہنچی ہے۔

پاکستان میں کیا کورونا وائرس کی وباء کی چوتھی لہر سر اٹھانے لگی ہے؟ ملک میں کورونا کیسز کی شرح 4 فی صد سے اوپر چلی گئی۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 101 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 92 ہزار 39 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی وباء کی چوتھی لہر کے سر اٹھانے کے خدشات عروج پر ہیں، ملک میں کورونا کیسز بڑھنے لگے اور کیسز کی شرح 4 فی صد سے اوپر چلی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 980 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 27 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 908 کورونا مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 09 فیصد ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 582 ہو گئی جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 73 ہزار 284 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 37 ہزار 499 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 119 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 9 لاکھ 13 ہزار 203 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 48 ہزار 382 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 50 لاکھ 56 ہزار 787 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں اب تک کُل 1 کروڑ 90 لاکھ 67 ہزار 352 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.