اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں دنیا بھر کی سماجی تنظیموں کی جانب سے کھلا خط جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق دنیا بھر میں ہر 4 سیکنڈ میں ایک شخص بھوک سے مر رہا ہے۔
سماجی تنظیموں نے کہا کہ دنیا میں روزانہ 19 ہزار 700 افراد بھوک سے مر رہے ہیں۔ دنیا میں 34 کروڑ 50 لاکھ افراد کو بھوک کا سامنا ہے۔
این جی اوز کے مطابق بھوک کا بڑھتا ہوا عالمی بحران ختم کرنے کیلئے فیصلہ کن عالمی اقدامات کیے جائیں۔ دنیامیں بھوکے افراد کی تعداد 2019 کے مقابلے میں دُگنی ہوچکی۔
این جی اوز نے کہا کہ عالمی رہنماؤں کے21ویں صدی میں دوبارہ قحط نہ آنے کے وعدے پورے نہیں ہوئے۔ صومالیہ سمیت 45 ممالک کے 5 کروڑ لوگ بھوک کے خطرات سے دو چار ہیں۔
این جی اوز نے کہا کہ خوراک اور قحط روکنے کیلئے طویل مدتی بنیاد پر فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔
Comments are closed.