وزیر اطلاعات شبلی فراز کاکہنا ہے کہ 5 فروری دنیا بھر کے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا ثبوت ہے۔
اسلام آباد میں یوم یکجہتی کشمیر پر وزیر اطلاعات شبلی فراز لوک ورثہ میں فوٹوگوافی اور پینٹنگ نمائش میں پہنچ گئے۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ 5 فروری شہید کشمیریوں اور ان کی قربانیوں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بھارت نےاپنے غصبانہ طرز عمل سے انسانی حقوق کو پامال کیا ہے، ہندوستان نے کشمیریوں کی قانونی حیثیت کو ختم کیا ہے۔
شبلی فراز کاکہنا تھا کہ کشمیری بھارت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔
Comments are closed.