بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دنیا بھر میں 13 کروڑ سے زیادہ لڑکیاں اسکولوں سے باہر ہیں، ملالہ یوسفزئی

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں 13 کروڑ سے زیادہ لڑکیاں اسکولوں سے باہر ہیں، دنیا کے بہت سے تعلیمی نظام لڑکیوں کو تعلیم فراہم کرنے میں ناکام ہو رہے ہیں۔

انھوں نے ان خیالات کا اظہار برطانیہ اور کینیا کی میزبانی میں لندن میں ہونے والی عالمی تعلیمی سربراہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ملالہ یوسفزئی  نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے بعد بحالی کا مقصد تعلیم تک مساوی رسائی ہونا چاہیے۔ لڑکیوں کے بہتر مستقبل کے لیے اُنہیں تعلیم کی فراہمی ناگزیر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.