اتوار 19؍شعبان المعظم 1444ھ12؍مارچ 2023ء

دفعہ 144 کی خلاف ورزی، علی امین گنڈاپور کی درخواست ضمانت خارج

ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈاپور کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔

اسلام آباد کی عدالت میں تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت ہوئی۔

مقدمے میں علی امین گنڈاپور کو مسلسل غیر خاضری پر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

عدالت نے ملزم علی امین گنڈاپور کا اشتہار جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔ 

رہنما پی ٹی آئی علی امین گنڈاپور کی ایک اور آڈیو سامنے آگئی، علی امین گنڈاپور آڈیو میں مقامی رہنما داؤد آفریدی کو کارکنوں کے ساتھ زمان پارک پہنچنےکی ہدایت کر رہے ہیں۔

ڈسٹرکٹ کورٹ نے علی نواز اعوان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

سول جج رانا مجاہد رحیم نے کیس کی سماعت 12 اپریل تک ملتوی کر دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.