بدھ 5؍جمادی الاول 1444ھ 30؍نومبر 2022ء

دفاعی چیمپئن فرانس کو تیونس سے اپ سیٹ شکست

فیفا ورلڈکپ میں افریقی ٹیم تیونس نے دفاعی چیمپئن فرانس کو 0-1 شکست دے دی۔ 

ایجوکیشن اسٹیڈیم سٹی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں دفاعی چیمپئن ٹیم کو گروپ اسٹیج میں پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔  

تیونس کی جانب میچ کا واحد گول وہاب خضری نے 58ویں منٹ میں اسکور کیا۔  

فرانس کی ٹیم کی جانب سے اسکور برابر کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ناکام رہی، البتہ فرانس نے اضافی وقت میں گول کیا جسے بعد میں آف سائیڈ قرار دے دیا گیا۔

خیال رہے کہ اس کامیابی کے باوجود تیونس کی ٹیم راؤنڈ آف 16 میں نہیں پہنچ سکی جبکہ فرانس پہلے ہی اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.