دعا زہرا کے والد نے آئی جی سندھ سے کیس کی دوبارہ تفتیش کرنے کی درخواست کردی۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی اور ان کے وکیل جبران ناصر نے کہا کہ بچی کو ورغلانا بھی اغوا کے زمرے میں آتا ہے، دعا زہرا کے کیس میں دوبارہ تفتیش کے لیے آئی جی سے گزارش کی ہے۔
جبران ناصر نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے لڑکی کو بازیاب کرکے ریاستی سرپرستی میں رکھا جائے۔
دعا زہرا کے والد کے وکیل نے کہا کہ ایک فرد کی رپورٹ پر انحصار نہیں کیا جائے بلکہ بورڈ بنایا جائے۔
جبران ناصر نے کہا کہ چالان کو قبول نہیں کیا گیا اور پولیس کا بیان حتمی بیان نہیں ہوتا، عمر کے مسئلے پر فیملی کورٹ سے رجوع کیا جاتا ہے، جبکہ ایسا نہیں ہوا، دو سال پہلے آرزو کے کیس میں یہ ہی دشواری پیش آئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز آئی جی نے کہا کہ کیس ختم ہوچکا، لیکن پولیس کا مؤقف حتمی نہیں ہوسکتا۔
Comments are closed.