بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلوچستان میں بارشوں سے سیلابی صورتِ حال

بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارشوں سے سیلابی صورتِ حال پیدا ہوگئی ہے۔

بارکھان میں عيشانی باڈیانی ڈیم اوور فلو ہوگیا، ڈيرہ بگٹی کے بازار میں بارش کا پانی جمع ہونے سے گاڑیاں ڈوب گئیں۔

موسیٰ خیل میں بارشوں کے بعد سیلابی منظر ہے، بارکھان کی گلیاں پانی میں ڈوب گئی ہیں جبکہ پانی کا بہاؤ تیز ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

وہاڑی میں چھتیں گرنے کے واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوئے۔ کرک میں بارش اور ژالہ باری ہوئی جبکہ سوات میں بھی بادل برسے۔

شیرانی کے پہاڑی علاقوں میں بارش کے باعث برساتی نالے بپھرنے سے خیبر پختونخوا کے ساتھ رابطہ سڑکیں متاثر ہوئی ہیں۔

سوناری پُل بہہ جانے سے کوہلو، کوئٹہ، ڈیرا بگٹی شاہراہ بند ہوگئی ہے، مشرقی بلوچستان کے برساتی نالوں میں سیلابی ریلے لسبیلہ کی جانب بڑھنے لگے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.