بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دعا زہرا نے شوہر کے ساتھ حالات خوشگوار نہ ہونے کا اعتراف کرلیا

کراچی سے لاہور جاکر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا نے مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوکر شوہر ظہیر احمد کے ساتھ تعلقات خوشگوار نہ رہنے کا بیان دے دیا۔ 

مجسٹریٹ کے روبرو اپنے بیان میں دعا زہرا کا کہنا تھا کہ شوہر ظہیر احمد کے ساتھ حالات خوشگوار نہیں رہے، خاوند سے الگ ہو کر اپنے رشتے دار کے گھر رات گزاری۔

دعا زہرا نے کہا کہ میرے پاس رہنے کے لیے کوئی چھت نہیں ہے، والدین اور دیگر افراد سے سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

خیال رہے کہ دعا زہرا نے عدالت میں دارالامان جانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس کے بعد اسے دارالامان بھیج دیا گیا۔

دعا زہرا نے مجسٹریٹ کے رو برو بیان دیا تھا کہ والدین خطرناک نتائج کی دھمکیاں دیتے ہیں، سیکیورٹی کے لیے دارالامان جانا چاہتی ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.