سانوی ایم پرجیت نامی دس سالہ بچی نے ایک انوکھا ریکارڈ بنایا ہے. بچی نے ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں تقریبا 33 کھانوں کی ڈشز تیار کرکے اپنا نام ایشیاء بک آف ریکارڈز اور انڈیا بک آف ریکارڈ میں درج کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سانوی نے اتنے کم وقت میں چاول ، چکن اور متعدد اقسام کی ڈشز تیار کیں کی روسٹ سمیت ڈش تیار کیں۔
سانوی کا تعلق بھارتی ریاست کیرالا سے ہے اور پرجیت بابو اور ان کی اہلیہ منجما پرجیت کی بیٹی ہیں۔ یہ پروگرام ان کی رہائش گاہ پر آن لائن منعقد کیا گیا تھا اور ریکارڈ گنتی کرنے والی تنظیم کے لوگوں نے اسے دیکھا تھا۔
ایک گھنٹہ کے اندر سانوی نے 33 اشیاء جیسے کہ ادلی ، مشروم تکہ ، وافلز ، پاپڈی چاٹ ، پنیر تکہ ، انڈے ، پینکیکس ، سینڈویچ ، اور بہت ساری چیزیں بنائیں۔
The post دس سالہ بچی کا انوکھا ریکارڈ appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.