سیہون کے مقام پر دریائے سندھ کی سطح میں معمولی کمی کے بعد منچھر کے پانی کو دریائے سندھ میں لے جانے والی دِنستر واہ کے گیٹ کھول دئیے گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق منچھر جھیل میں پانی کی سطح میں بھی کمی ہورہی ہے۔ محکمہ آبپاشی کے حکام کے مطابق ابھی منچھر جھیل سے دریا میں پانی کا اخراج بہت کم ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ کل دوپہر تک دریا کی سطح میں کمی کا امکان ہے جس کے بعد جھیل سے پانی کا اخراج تیز ہو جائے گا۔
کرم پور کے بند میں شگاف بھی دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی پر لیا جائے گا۔
Comments are closed.