بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

’کپتان میں ہوں‘ بابراعظم کو ٹیم کو یاد دہانی کروانی پڑگئی

ایشیا کپ 2022ء کے سیمی فائنل میں پاکستان بمقابلہ سری لنکا میچ کے دوران بابر اعظم کو ٹیم کو اپنے کپتان ہونے کی یاد دہانی کروانی پڑ گئی۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں جب سری لنکن ٹیم مضبوط ہو کر پچ پر جمنے لگی تو قومی کھلاڑیوں کو وکٹ لینے کی ضرورت محسوس ہوئی اور اُنہوں نے جَلدی میں کپتان بابر اعظم کو نظر انداز کر دیا۔

ہوا کچھ یوں کہ 16ویں اوور میں حسن علی کی گیند پر کیچ کی اپیل کی گئی اور قومی کھلاڑی، وکٹ کیپر محمد رضوان نے جَلدی سے ریویو کا اشارہ کر دیا، گراؤنڈ میں موجود ایمپائر نے بھی  بابراعظم سے پوچھنے یا قومی کپتان کی جانب سے آنے والے کسی ردِ عمل سے قبل ہی تھرڈ ایمپائر سے ریویو کا کہہ دیا۔

یہ سب دیکھتے ہوئے حیرانی میں ڈوبے  بابر اعظم کو اپنے گراؤنڈ میں ہونے پر شک ہونے لگا، بہرحال اُنہوں نے اپنے جذبات پر قابو پاتے ہوئے بڑے شائستہ انداز میں ٹیم سے 2 بار کہا کہ ’میں کپتان ہوں‘۔

ٹیم  کو یاد دہانی کرواتے ہوئے بابر اعظم کے چہرے پر ہلکی سی مسکراہٹ تھی۔

میچ کے دوران اس ہلکے پھلکے مزاحیہ لمحے پر میمز بھی بننے لگیں جس میں بابر اعظم کو ہنسی مذاق میں ایک مظلوم کپتان کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

ایک پوسٹ پر بابر اعظم کے والد کا بیان (ٹیم کے 11 کے 11 کھلاڑی بابر اعظم ہیں) شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ محمد رضوان نے بابر کے والد کے بیان کو کچھ زیادہ ہی سنجیدہ لے لیا ہے۔

پاکستان بمقابلہ افغانستان کے دوران قومی کھلاڑی نسیم شاہ کی جانب سے لگائے گئے دھواں دار چھکے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی بیٹرز کی کارکردگی کافی مایوس کُن رہی، سری لنکا نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔

کل کے میچ میں پوری ٹیم میں سے سب سے زیادہ رَنز  بنا کر بابر اعظم سرِ فہرست رہے۔

واضح رہے کہ 11 ستمبر کو ہونے والے ایشیا کپ کے فائنل میں بھی پاکستان کو سری لنکا کے انہی کھلاڑیوں کا سامنا کرنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.