بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فخر، شاہنواز اور افتخار کی فینز کیساتھ تصاویر

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے باوجود بھی فینز قومی کرکٹرز کا حوصلہ بڑھاتے رہے اور فخر زمان، شاہنواز دھانی اور افتخار احمد کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی اسٹیڈیم سے ہوٹل واپسی کے دوران فینز کی بڑی تعداد بس کے پاس موجود رہی۔

متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ کے فائنل میچ میں بھارتی سپورٹر شوہر عبداللّٰہ نے پاکستانی اہلیہ کی ٹیم کو فائنل میں سپورٹ کرنے کا اعلان کر دیا۔

کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے ہاتھ لہرا کر فینز کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سنسنی خیز اور ایکشن سے بھر پور فائنل کل پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.