بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یا تو ہمارے شوہر تبدیل کرو یا حکومت، سیلاب متاثرہ خاتون کی دہائی

پاکستان  کی ایک تہائی آبادی اس وقت سیلاب سے متاثر ہے، ایسے میں خواتین کی زندگی کافی مشکل اور مصائب سے گھِری نظر آ رہی ہے۔

سیلاب متاثرہ افراد کی حالتِ زار عوام کے سامنے لانے کے لیے جیو نیوز کی خصوصی کوششیں جاری ہیں۔

گزشتہ دنوں معروف و سینئر اینکر پرسن حامد میر کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا گیا۔

اس دوران ایک دُکھی، پریشان حالات کے سامنے بے بس خاتون جذباتی ہو گئیں اور حامد میر سے شوہر یا پھر حکومت تبدیل کرنے کا مطالبہ کر ڈالا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون کا حامد میر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا ہے کہ ہم دو بہنیں ہیں دونوں ہی برباد ہیں، ہمارے شوہر بھی ناکارہ ہیں، ہم کیا کریں، یا تو ہمارے شوہر بدلی کر کے دو يا حکومت کو تبديل کرو یا تو ہماری قسمت کو چمکاؤ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.