جمعرات 15؍محرم الحرام 1445ھ3؍اگست 2023ء

دریائے جہلم میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ

دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر 4 سے 6 اگست کے دوران اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کا کہنا ہے کہ دریائے راوی میں سدھنائی کے مقام پر، دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر اور دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی اور اسلام کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ سلیمانکی کے مقام پر پانی کی آمد 70 ہزار 934 اور اخراج 63 ہزار 24 ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہیڈ اسلام کے مقام پر پانی کی آمد 54 ہزار 306 اور اخراج 53 ہزار 706 ہے۔

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں7 اگست تک مون سون بارشیں متوقع ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال نارمل ہو رہی ہے، تربیلا، چشمہ اور کالا باغ کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جسڑ، شاہدرہ اور بلوکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل ہے، دریائے جہلم اور چناب میں بھی پانی کا بہاؤ نارمل ہے جبکہ تونسہ بیراج سے 3 لاکھ57 ہزار 457 کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.