وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 18 جولائی تک درآمدات میں 20 فیصد کمی ہوئی ہے۔
مفتاح اسماعیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ درآمدات میں کمی کے لیے اقدامات پر اسٹیٹ بینک کے شکر گزار ہیں، مستقبل قریب میں درآمدات میں کمی کے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جولائی تک درآمدات 2.6 ارب ڈالر رہیں جو پچھلے سال سے 20 فیصد کم ہے۔
مفتاح اسماعیل کاکہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کے اقدامات کی بدولت اس ماہ درآمدات کنٹرول میں آگئی ہیں۔
انہوں نےبتایا کہ درآمدات اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کنٹرول میں رکھنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔
Comments are closed.