بدھ20؍ربیع الثانی 1444ھ16؍نومبر 2022ء

دبئی کے خریدار کا بیان عمران کی کرپشن کا ثبوت ہے، حافظ حمد اللّٰہ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ دبئی کے خریدار کا بیان ثبوت ہے کہ عمران نیازی کرپشن اور منی لانڈرنگ کا مجرم ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کا مجرم ثابت ہونے پر حکومت عمران نیازی کو کنٹینر سے اتار کر جیل پہنچائے۔

حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ دبئی کے خریدار کے بیان کی روشنی میں توشہ خانہ کیس کا فیصلہ کیا جائے، ایک ثابت شدہ چور کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اورحساب لیا جائے۔

ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں ثبوتوں کے انبار ہیں لیکن انصاف کے دو معیار نظر آرہے ہیں۔

پروگرام میں پہلا سوال یہ اٹھایا گیا کہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی کے ذریعے عمران خان نے کیوں ان تحائف کو بیس لاکھ ڈالرز کیش میں بیچا؟

حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ سرکاری” صادق اور امین“ مسلمہ جھوٹا ہونے کے بعد گھڑی چور بھی ثابت ہوچکا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے دعوے کرنے والے چور کی اصلیت پوری دنیا کو معلوم ہوچکی۔

حافظ حمد اللّٰہ نے مزید کہا کہ عمران نیازی نے اقتدار اور اختیار کو بیچا اور کرپشن فرنٹ مینوں کے ذریعے کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.