بدھ20؍ربیع الثانی 1444ھ16؍نومبر 2022ء

جناح انٹرنیشل ایئرپورٹ کے روٹ پر بھی پیپلز بس سروس چلانے کا فیصلہ

سیکریٹری ٹرانسپورٹ عبد الحلیم شیخ نے جناح انٹرنیشل ایئرپورٹ کے روٹ پر بھی پیپلز بس سروس چلانے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ بس سروس کے لیے ایئرپورٹ کےاندر بس ٹرمینل بنایا جائےگا۔

سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ ایئرپورٹ کےاندر بس سروس مہیا کرنے کے حوالے سندھ حکومت اور سی اے اے کے درمیان مذکرات طے پا گئے ہیں۔

عبد الحلیم شیخ کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن پیپلزبس سروس کے 2 بس اسٹاپ بنانے کے لیے جگہ دینے کیلئے تیار ہے۔

ایئرپورٹ روٹ پر بس سروس چلنے سے عوام کو سہولت ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.