بدھ20؍ربیع الثانی 1444ھ16؍نومبر 2022ء

حکومت نے انتہائی اہم تعیناتی پر ہیجان برپا کر دیا، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت نے انتہائی اہم تعیناتی پر ہیجان برپا کر دیا ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ حکومت نااہل اور بانجھ ہے، جو کچھ بھی ڈیلیور نہیں کرسکتی، یہ سنگین تباہ حال معیشت میں بھی غیر سنجیدہ ہے، انتہائی اہم تعیناتی پرہیجان برپا کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لندن میں کہتے ہیں تعیناتی پر مشاورت کر رہے ہیں، پاکستان میں کہتے ہیں ابھی سمری نہیں آئی، ساری دنیا میں پاکستان کا مذاق اڑ رہا ہے، اداروں اور عدلیہ پر اہم ذمے داری آگئی ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ حکومت کو نہ تو سیاسی شہادت ملے گی اور نہ ہی یہ سیاسی غازی بنیں گے، یہ سیاسی ہتھیار پھینکیں گے اور غش کھائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو چاہتے ہیں وہ ممکن نہیں، جو لانا چاہتے ہیں وہ آ نہیں سکتا، رضیہ بٹ کاناول لندن فسانہ ہے، علاج بہانہ ہے۔

شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کا لانگ مارچ 20 یا 21 نومبر کو راولپنڈی میں آسکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.