دبئی مرینا کے ساحل پر اُڑنے والی گاڑی کا کامیاب تجربہ کیا گیا، دو سیٹوں والی الیکڑک کار کو دبئی مرینہ میں واقع اسکائی ڈائیو میں عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ کرائی گئی۔
فلائنگ کار چینی انجینئرز کی کاوش ہے جو مصنوعی ذہانت کنٹرول سسٹم سے لیس ہے، اس کے علاوہ کار خود مختار اُڑان بھی بھر سکتی ہے۔
فلائنگ کار بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے فلائنگ کار کو پہلے مرحلے میں بعض ریگولیٹڈ علاقوں میں ٹیسٹ کیا جائے گا تاکہ آپریشنل اخراجات اور خطرات کو کم کیا جا سکے۔
کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ امید ہے دو سے تین سالوں میں فلائنگ کار دبئی میں اُڑتی نظر آئیں گی۔
Comments are closed.