مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز نے پارٹی شوکاز کا جواب جمع کروا دیا۔
دانیال عزیز نے 3 صفحات پر مبنی جواب پارٹی حکام کو جمع کروایا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ میں اپنے بیان پر قائم ہوں۔
ن لیگی رہنما نے جواب میں موقف اپنایا کہ پارٹی نظم و ضبط اور پالیسی کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔
دانیال عزیز نے مزید کہا کہ احسن اقبال نے میرے حلقے میں اپنے بیٹے کےلیے ریلیاں کیں۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے بطور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی ناکامیوں کی بات کی۔ ضابطے کے مطابق معاشی خرابیوں کے ذمے دار احسن اقبال ہیں، قیادت ملاقات کا وقت دے۔
انہوں نے کہا کہ مختلف آپریشنز سے گزر رہا ہوں، اس لئے بروقت جواب نہیں دے سکا۔
صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثنااللّٰہ نے دانیال عزیز کو 2 دسمبر 2023ء کو شوکاز جاری کیا تھا۔
Comments are closed.