جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بھارت میں فلائی اوور پر آتشزدگی کی خوفناک ویڈیو

بھارت کے شہر لدھیانہ میں فلائی اوور پر آگ لگ گئی جس کی ایک خوفناک ویڈیو سامنے آئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلائی اوور پر فیول ٹینکر ڈیوائڈر سے ٹکرا کر اُلٹ گیا تھا جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔

رپورٹس کے مطابق مقامی حکام، پولیس اور ریسکیو کا عملہ فوری طور پر موقع پر روانہ ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ فلائی اوور پر آتشزدگی کے بعد علاقے میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آئل ٹینکر کو جس وقت حادثہ پیش آیا اس وقت اس کے نزدیک کوئی دوسری گاڑی موجود نہیں تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.